پاکستانی شیعہ خبریں

جنداللہ نے مولانا فضل الرحمن کو خودکش حملہ کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

شیعہ نیوز (پشاور)  تحریک طالبان سے وابستگی کا دعویٰ کرنیوالے گروپ جنداللہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور بائیں بازو کی جماعتوں کی قیادت کو حکومت طالبان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انکو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔ نامعلوم مقام سے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے جنداللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت نے الزام لگایا کہ مولانا فضل الرحمن اور بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین مغربی طاقتوں کے آلہ کار ہیں اور پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے، اسی وجہ سے وہ مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اور مجاہدین کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں، ماضی میں فضل الرحمن کو ولی الرحمن محسود کی درخواست پر معاف کیا تھا لیکن وہ مجاہدین کی دشمنی سے باز نہیں آئے، انکو اب معاف نہیں کر سکتے، ان جماعتوں کے قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے ماہر نشانہ باز روانہ کر دیئے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر خودکش حملے بھی کئے جاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button