پاکستانی شیعہ خبریں

جماعت اسلامی کے عسکری ونگ حزب المجاہدین نے ایرانی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز (پشاور) کشمیر میں جہاد کرنیوالی کالعدم تنظیم حزب المجاہدین نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کالعدم جہادی تنظیم کے سربراہ میجر مست گل نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس مذموم کارروائی کی ذمہ داری قبول کی۔ اس نے کہا کہ ہم نے ہی ایرانی قونصلیٹ پر حملے کیلئے خودکش حملہ آور بھیجا تھا لیکن وہ ایرانی قونصلیٹ کو نشانہ نہ بنا سکا۔ یاد رہے کہ میجر مست گل کشمیر میں جہاد کرتا رہا ہے اور 1995ء میں سانحہ درگاہ چرار شریف میں بھارتی فوج کے محاصرے کو توڑ کر فرار ہوا تھا، اس وقت جب یہ کشمیر سے پاکستان پہنچا تو اس کارنامے کی بنیاد پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام پورے ملک میں اسکا شاندار استقبال کیا گیا، جگہ جگہ جلوس نکالے گئے، جن میں اسے خوش آمدید کہا جاتا رہا، درگاہ چرار شریف میں ہونیوالی اس لڑائی کے بعد بھارتی فوج نے اس چھ سو سالہ تاریخی درگاہ کو نذرآتش کر دیا تھا۔
حزب المجاہدین جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کا عسکری ونگ ہے۔ پاکستان میں میجر مست گل جماعت اسلامی کا مہمان تھا جبکہ خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی بھی اسے سپورٹ حاصل تھی، بعد ازاں پرویز مشرف دور میں جب پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر عسکری جماعتوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تو کشمیر میں لڑنے والے متعدد گروپ خاص طور پر الیاس کشمیری کی قیادت میں لڑنے والا گروپ مخالف ہوگیا اور اس گروپ کے تمام اراکین جنوبی وزیرستان منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے پاکستان مخالف سرگرمیاں شروع کر دیں، ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ چند روز قبل افغان کے علاقے کنٹر میں شہید کئے گئے پاکستان کے 23 ایف سی اہلکاروں کے گلے کاٹنے میں بھی میجر مست گل گروپ کا ہاتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button