پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ،سریاب روڈپرفائرنگ،ڈاکٹر فائق علی زخمی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڑ پر واقع نجی اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے جدید اسلحہ سے ڈاکٹر فائق علی نامی شخص پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو اک عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمی ڈاکٹر کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ کے خلاف ڈاکٹرز ایسویسی ایشنز نے شہر بھر میں واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ حکومت مسیحاؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی۔