Uncategorized

مکہ مکرمہ میں سرکار دوعالم (ص) کے مولد مبارک کو ہرگز شہید نہ کیا جائے، جماعت اہلسنت

شیعہ نیوز (ملتان) جماعت اہلسنت پاکستان کی سپریم کونسل کے رُکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ناظم اعلی جماعت اہلسنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی، ڈویژنل آرگنائزر پیر رمضان شاہ فیضی اور قاری فیض بخش رضوی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سرکار دوعالم (ص) کے مولد مبارک کو توسیع کے نام پر مسمار کرنے کی خبر سے دنیائے اسلام میں بے چینی کی لہر پیدا ہوگئی ہے، سرکار دوعالم کا مولد مبارک ہر دور میں اہل ایمان کے لیے مرکز عقیدت رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکمران شاہ عبداللہ غلامان رسول کے جزبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حضور پاک کے مولد مبارک کو ہرگز شہید نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک وفد سعودی عرب بھجوائے اور پاکستان کے مسلمانوں کی دلی بے چینی سے آگاہ کرے۔ جنت البقیع اہل بیت رسول (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام اقوام اپنے مذہبی وقومی آثار کو محفوظ رکھتی ہیں، سعودی عرب کے سوا پوری اسلامی دنیا میں یادگاریں قائم ہیں، اسلام میں کہیں بھی یادگار کو مٹانے کا نہیں کہا گیا، اس موقع پر قاری خادم حسین سعیدی، قاری مطیع الرسول سعیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button