Uncategorized

دہشتگردوں کو شروع میں ہی کچل دیا جاتا تو بیگناہ لوگوں کا خون خرابہ نہ ہوتا، شیعہ علماء کونسل

شیعہ نیوز (ملتان) شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے رہنما چوہدری فدا حسین گھلوی، علامہ سید ضمیرالحسن نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے ملتان میں اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی ملک میں ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، اگر دہشت گردوں کو شروع میں ہی کچل دیا جاتا تو بےگناہ لوگوں کا خون خرابہ نہ ہوتا، اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت کی ہوئی ہے، اس لیے وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جو گروہ دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دینا چاہتے ہیں، اُن کا بھی محاسبہ کیا جانا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button