پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان ہیں، شرجیل میمن

 شیعہ نیوز (کراچی) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ”ظالمان“ کی جانب سے خوف کی فضاء پیدا کی گئی ہے، مساجد، امام بارگاہ، میلاد اور عاشورا کے جلوس، اسکول، فوج، رینجرز، ایف سی، سیاستدان اور عام لوگ محفوظ نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ساری برائی کی جڑ طالبان ہیں، یہ بندق کے زور پر اپنے ناپاک عزائم مسلط کرنا چاہتے ہیں لہٰذا پورا پاکستان ایک آواز بن کر ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کو للکارا ہے اور کہا ہے کہ جو طالبان کا یار ہے وہ ملک کا غدار ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ طالبان نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button