Uncategorized

طالبان اور جماعت اسلامی ایک سکے کے دو رخ ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، اینٹی طالبان کانفرنس

شیعہ نیوز(لاہور) تحفظ ناموس رسالت محاذ نے طالبان کو ریاست کا نمبر ایک دشمن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کی حمایت کو سنگین جرم قرار دیا جائے اور حکومت مذاکرات ختم کرکے طالبان کے خلاف فوری آپریشن کرے۔ اینٹی طالبان کل جماعتی کانفرنس کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تمام پرامن، محب وطن طبقات ریاست مخالف طالبان کے خلاف متحد ہوجائیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں گو طالبان گو تحریک چلائی جائے گی اور 28 فروری جمعہ کو ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منایا جائے گا، جبکہ 15 مارچ کو شان رسول کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مشترکہ اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ طالبان کے حامیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئین کو نہ ماننے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ گرفتار دہشت گردوں کا فوری ٹرائیل کر کے انہیں سزائیں دی جائیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ طالبان کی اندورنی اور بیرونی فنڈنگ کے تمام ذرائع بھی ختم کئے جائیں اور پاکستان میں مداخلت کرنے والے ممالک سے دو ٹوک بات کی جائے۔ طالبان اور جماعت اسلامی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button