Uncategorized

تحفظِ پاکستان کیلئے ہمارا لہو بھی حاضر ہے، سنی طالبان کیخلاف جہاد کا اعلان کرچکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

 شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ طالبان ہیں، پاکستان کو ہر روز نائن الیون کا سامنا ہے، ’’امریکہ نہ طالبان۔۔۔ پاکستان پاکستان‘‘ کی سوچ اپنانا ہوگی، شریعت، آئین اور پاکستان کے باغیوں کا واحد علاج آپریشن ہے، طالبان کا طرزعمل غیر اسلامی، غیر شرعی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔ نفرت اور تشدد کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ حکومت کی پالیسی میں ابہام دہشت گردی کے خاتمے کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے۔ حکومت گومگو کی پالیسی ختم کرے۔ بندوق اور بارود کی زبان میں بات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا۔ دہشت گردوں کی موجودگی میں ملک زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانونِ قصاص پر مکمل عمل سے قتل ناحق کو روکا جاسکتا ہے۔ تحفظِ پاکستان کے لیے ہمارا لہو بھی حاضر ہے، اہلسنّت ملک اور اسلام کے دشمن طالبان کے خلاف جہاد کا اعلان کرچکے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام غموں اور بموں سے مر رہی ہے اور حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں، انتہاء پسندانہ رجحانات خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، اقتدار پرست راہنماؤں نے ملک تباہ کر دیا ہے، جہاد کے نام پر تجارت ہو رہی ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انتشار اور فساد پھیلایا جا رہا ہے، ملک حالتِ جنگ میں ہے، اس لیے حکومت جنگی بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے، دہشت گردی کے ایشو پر تحریک انصاف کے مؤقف میں تبدیلی خوش آئند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button