پاکستانی شیعہ خبریں

شیعان حیدر کرار کا قتل عام سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، احمد ترابی

شیعہ نیوز (کراچی) علامہ تقی ہادی اور حماد رضا کے قتل کے خلاف جمعہ 28 فروری کو یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا۔ جعفریہ یوتھ کراچی کے معاون ناظم احمد ترابی نے کراچی میں معروف مذہبی اسکالر پروفیسر تقی ہادی نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے علاقائی عہدیدار حماد رضا کی المناک شہادت پر خانوادہ سے اظہار تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کو ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں گذشتہ کئی سالوں سے کالعدم انتہاء پسند عناصر ملّت جعفریہ کے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں اور دوسری جانب نام نہاد آپریشن جاری ہے لیکن اب تک ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا، پاکستان کی سرزمین شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے لیکن حکومت کی جانب سے کھوکھلے دعوؤں کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

احمد ترابی کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسلسل قتل و غارت حکومتی غفلت اور لاپرواہی کا اعلان کررہی ہے۔ درایں اثناء ڈسٹرک سینٹرل کے ناظم ذیشان جعفری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ کراچی میں جاری لاقانونیت اور دہشت گردی کو بند کر نے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے اور کراچی میں جاری شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام کو روکا جائے، دہشت گردوں سے مزاکرات کے بجائے انہیں گرفتار کیا جائے اور سزا یافتہ مجرموں کو جیل میں پالنے کے بجائے ان کی سزاؤں پر عملدر آمد کروا کر ان ظالم دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button