پاکستانی شیعہ خبریں

شہید علامہ تقی ہادی اور شہید حماد رضا کی نماز جنازہ امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (کراچی) معروف شیعہ اسکالر اور میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن کے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علامہ تقی ہادی نقوی شہید اور شہید حماد رضا کی نماز جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی اقتداء علامہ رضی جعفر نقوی نے کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین، علامہ طالب جوہری، ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی، انور رضا رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ جعفر رضا نقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ علی انور جعفری و دیگر علمائے کرام، ذاکرین عظام و نوحہ خوان حضرات سمیت ہزاروں کی تعداد میں سوگواران نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی اور شہید علامہ تقی ہادی اور شہید حماد رضا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہی تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو قبرستان روانہ کردیا گیا۔ شہید علامہ تقی ہادی کی تدفین وادی حسین قبرستان جبکہ شہید حماد رضا کی تدفین وادی السلام قبرستان میں کی گئی۔ واضح رہے کہ علامہ تقی ہادی نقوی اور حماد رضا کو جمعرات کے روز مسلح افراد نے اپنے گولیوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں افراد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button