پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں کالعدم جماعت کے پچیس دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پشاور) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعہ کے روز پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کالعدم شدت پسند جماعت کے کم سے کم پچیس مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔زرائع کےمطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے یہ کاروائیاں بہادر کلے، قمردین گھڑی، عطاء محمد گھڑی اور جاوید آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔
واضح رہے کہ پشاور  صوبہ خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے جو پاکستان کے قبائلی علاقوں کے قریب واقع ہے جہاں پر ناصرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان، بلکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند موجود ہیں۔ حالیہ کچھ برسوں میں پشاور شہر میں شدت پسند مسلسل حملے کرتے رہے ہیں، جن میں ناصرف عام شہری، مذہی رہنماؤں بلکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button