پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرایجنسی میں فورسز کی کارروائی،تین دہشتگرد ہلاک،تین زخمی

شیعہ نیوز (کےپی کے) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے کالعدم انتہا پسند جماعت کے  تین دہشت گرد ہلاک، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد گاڑی میں نوگزی بابا چیک پوسٹ سے گزررہے تھے، جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں سوار تین دہشت گرد حضرت ولی ، کاشف اور راحید خان موقع پر ہی مارے گئے، جب کہ اہم جنگجو عبدالولی سمیت تین دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
کارروائی میں ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں شاکس لیوی سینٹر منتقل کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button