Uncategorized

اینٹی طالبان ڈے، سعودی عرب پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، سنی تحریک

شیعہ نیوز (لاہور) سنی تحریک نے ملک بھر میں اینٹی طالبان یوم منایا گیا۔ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں، جلسے، جلوس، سیمینار اور اجتماعات منعقد کئے گئے۔ لاہور میں تین ہزار سے زائد مساجد میں قرارداد مذمت منظور کی گئیں۔ سب سے بڑا مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر ہوا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صد رمولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ آئین اور قانون کے باغیوں سے مزاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے 19 کروڑ عوام شانہ بشانہ ساتھ ہو نگے۔ شریعت محمدی (ص) کے مطابق قاتلوں کا لہو بہایا جائے۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ پاکستان میں کسی ذاتی اور سیاسی شریعت نہیں صرف اور صرف شریعت محمد (ص) کو ہی رائج کیا جائے گا۔ بندوق کے زور پر کسی کو اپنا مسلک مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ریال کی ریل پیل سے مساجدکے نام پر دہشتگردی کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، سعودی حکومت پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔ طالبان کا خوف صرف حکومتی ایوانوں میں ہے عوام ایسے عناصر کو زندہ دفن کر دیں گے، ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوا صرف حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے سبب ہے ورنہ کسی کی کوئی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرے، عوام جان ومال اور عزت کو پامال کرنے والوں کو قانون اور آئین کے مطابق سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ عدلیہ آزاد ہونے کے باوجود بھی 4000 گرفتار دہشت گردوں میں سے کسی کو بھی آج دن تک کوئی سزا نہیں ہوئی، ملکی سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دلیرانہ فیصلہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، طالبان کی حامی جماعتوں کا عوام کو بائیکاٹ کرنا چاہئے، جماعت اسلامی اور مولانا سمیع الحق اور ان کے حمایتی احباب کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، عوام کو ان کا معاشرتی بائیکا ٹ کرنا ہو گا۔ ملک بھر میں پاک افواج کے حق میں دہشتگردوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں، طالبان کے خلاف فوج کو ہماری ضرورت ہو تو اپنا بچہ بچہ اسلام اور پا کستان کی سلامتی کیلئے قربان کر دیں گے۔ جنوبی وزیرستان سمیت ملک کے کسی بھی کونے میں دہشت گردوں کے خلاف فوج آپریشن کرے عوام ان کے ساتھ ہو گی۔ اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری، مفتی محمد حسیب عطاری، علامہ ریاض ہزاروی، علامہ رمضان قادری، علامہ رَب نواز جلالی، علامہ شفاقت قادری سمیت سیکڑوں کارکنان نے بھرپور شرکت کی جو کہ دہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ طالبان مردہ باد، پاکستان پر رحم کرو دہشت گردی ختم کرو، طالبان کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button