پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان بھر میں ہونیوالی شیعہ نسل کشی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

شیعہ نیوز (پشاور) پاکستان بھر میں ہونے والی شیعہ نسل کشی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے، جس میں وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر، خفیہ اداروں کے حکام، پولیس اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے رہنماء مظفر علی اخونزادہ نے معروف قانون دان معظم بٹ کے توسط سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے قیام سے قبل قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ریاست پاکستان ہوگی، تاہم گزشتہ 30، 35 سال سے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک ہزاروں بے گناہ افراد شہید اور اس سے کئی زیادہ زخمی ہوئے۔
رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاست پاکستان عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرے، اور شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کو دیت ادا کرے۔ واضح رہے کہ رٹ میں قیام پاکستان سے لیکر اب تک شہید ہونے والے افراد کے ناموں کی طویل فہرست بھی جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے اس رٹ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، خفیہ اداروں کے حکام، پولیس اور دیگر کو فریق بنایا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button