Uncategorized

دیوبندی مدارس میں غیرقانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب کے مختلف دینی مدارس میں 48 غیر ملکیوں کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت خارجہ اور متعلقہ سفارتخانوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف جلد آپریشن شروع کیا جائیگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مکین غیر ملکیوں میں 25 لاہور، 21 چکوال جبکہ خانیوال اور رحیم یارخان میں ایک ایک رہائش پذیر ہیں۔ ان غیر ملکیوں میں قازقستان، انڈونیشیا، چائنہ، فلپائن، روس اور سوڈان کے افراد شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت خارجہ اور متعلقہ سفارتخانوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے اور ان غیر ملکیوں کے خلاف جلد آپریشن شروع کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button