پاکستانی شیعہ خبریں
خیبر ایجنسی نیٹو کنٹینرز پر حملہ، دو افراد ہلاک
شیعہ نیوز (کے پی کے) کالعدم جماعت کے مسلح دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی جمرود کے علاقے میں افغانستان جانیوالی نیٹو سپلائی کو ہدف بنایا جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔مقامی انتظامیہ کے سینئر رکن جہانگیر اعظم وزیر کے مطابق ،چار کنٹینر افغانستان جارہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ہیلپرز ہلاک جبکہ ایک ڈرائیور اور ایک ہیلپر واقعے میں زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہیلپر فوری طور پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان عسکریت پسند افغانستان میں نیٹو سپلائی کی ترسیل متاثر کرنے کے لیے اس طرح کے حملوں میں ملوث رہے ہیں۔