پاکستانی شیعہ خبریں

خرم وارث سی آئی ڈی آپریشنل کے انچارج مقرر

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں پولیس افسر خرم وارث کو سی آئی ڈی آپریشنل کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ خرم وارث پانچویں پولیس افسر ہیں جنہیں سی آئی ڈی بھیجا گیا۔ تقرری کے منتظر پولیس افسر خرم وارث کو سی آئی ڈی گارڈن میں کاؤنٹر ٹیررازم سیل کا آپریشنل انچارج تعنیات کر دیا گیا ہے۔ خرم وارث اس سے پہلے ایس آئی یو، اینٹی کارلفٹنگ سیل اور مختلف زون میں ایس ایس پیز کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ خرم وارث نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی تھی۔ سی آئی ڈی گارڈن اور سی آئی ڈی سول لائن میں اس سے پہلے فیاض خان، راجہ عمر خطاب، مظہر مشہوانی اور علی رضا بھی مختلف شعبہ جات میں تعنیات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button