سیاسی طالبان تحریک انصاف کے وزیر صحت کی طالبان کو دفتر کھولنے کی دعوت
شیعہ نیوز (پشاور) وزیرصحت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہم امن کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ اگر طالبان دفترکھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذاق اڑایا گیا۔پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک صحت مند اور پولیو سے پاک معاشرہ چاہتی ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سب کے سامنے ہیں، ہم نے پولیو پرتو قابوپالیا لیکن دہشتگردی پر قابو پانا ہمارے بس سے باہر ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کے لئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور طالبان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام کے لئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا کہ طالبان دفتر کھولنا چاہیں تو ہم تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذاق اڑایا گیا۔