پاکستانی شیعہ خبریں

ناقص کارکردگی کے حامل درجنوں حج ٹور آپریٹرز کو نوٹس جاری

شیعہ نیوز (کراچی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے ناقص کارکردگی کے حامل درجنوں حج ٹور آپریٹرز کو نوٹس جاری کردیے، کوٹا منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ٹور آپریٹرز نے حج سیزن 2013 کے دوران عازمین حج کو قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم نہیں کیں جس کی وجہ سے عازمین حج کو سعودی عرب میں مشکلات پیش آئیں۔وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج سیزن2013 میں فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام سے کہا تھا کہ وہ ان حج ٹورآپریٹرز کی نشاندہی کریں جنھوں نے حج سیزن کے دوران عازمین حج کو قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم نہیں کیں جس کے جواب میں وزارت مذہبی امور کو بے شمار شکایات موصول ہوئیں ان شکایات کا وزارت مذہبی امور نے سخت نوٹس لیا ہے اور ٹورآپریٹرز سے وضاحت طلب کر لی ۔
ذرائع کے مطابق سنگین نوعیت کی شکایات کے حامل حج ٹورآپریٹرز کا کوٹا منسوخ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں745پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز عازمین حج کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت پرائویٹ ٹورآپریٹرز پچاس فیصد عازمین حج کو فریضہ حج کرانے کے انتظامات کرتے ہیں جبکہ پچاس فیصد عازمین حج کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت انتظامات کیے جاتے ہیں۔وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور ہرسال پرائویٹ حج ٹورآپریٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرتی ہے اور جن ٹورآپریٹرز کیخلاف سنگین نوعیت کی شکایات ہوں گی ان کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button