پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی کی شہید علامہ الطاف حسینی کی برسی میں خصوصی شرکت اور خطاب

شیعہ نیوز (حیدرآباد) شیعہ علماء کونسل جامشورو کے زیراہتمام شہید راہ ولایت اور ایس یو سی سندھ کے صوبائی نائب صدر شہید علامہ الطاف حسین الحسینی کی تیسری برسی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے شیعہ علماء کونسل کی صوبائی شخصیات، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان اور علماء کرام سمیت اہل تشیع نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی علماء کرام سمیت شیعہ علماء کونسل کی صوبائی شخصیات علامہ محمد باقر نجفی، علامہ شبیر حسن میثمی اور علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا جبکہ صدارتی اور اہم خطاب نمائندہ ولی فقیہ و سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا۔ اس سے قبل جامشورو پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کے کارکنان اور علماء کرام سمیت اہل تشیع کی کثیر تعداد نے ٹول پلازہ پر اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button