پاکستانی شیعہ خبریں

عرب شہزادوں کو خوش کرنے کیلئے شام میں مداخلت پاکستان کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی، علامہ مقصود علی ڈومکی

شیعہ نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ایک عرصے سے نفرتوں کے علمبرداروں نے شیعہ سنی عوام کے درمیان دشمنی کو فروغ دیا۔ بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں نے صوبے میں اتحاد کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن آج بلوچستان کے علاقے ضلع ڈیرہ اللہ یار کی سرزمین پر شیعہ سنی عوام کے اس مشترکہ اجتماع نے ملک دشمن قوتوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ پاکستان کے شیعہ سنی عوام متحد ہیں اور دنوں ملکر دہشتگردوں کیخلاف ملکی بقاء کی خاطر مہم چلا رہے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ نواز شریف صاحب اپنے ملک میں آگ کو بجھانے کی بجائے شام کا ایک اور محاذ کھولنے جا رہے ہیں۔ موجودہ نواز حکومت عرب بادشاہوں کو خوش کرنے کیلئے شام میں کرائے کے قاتل بھیج رہی ہیں جو کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں کسی بھی قسم کی مداخلت پاکستان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button