خیرپور میں طالبان مخالف شیعہ سنی اجتماع روکنے کیلئے پیپلز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ میں تعاون پر اتفاق
شیعہ نیوز (خیرپور) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے صوبہ سندھ کے شہر خیرپور 16 مارچ کو لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اجتماع میں علامہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا، فیصل رضا عابدی سمیت محب وطن شیعہ سنی عوام اور خانوداہ شہداء کے لواحقین شرکت کریں گے، اس اجتماع کو روکنے کے لیے پیپلز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ وزیراعلی قائم علی شاہ اور خیرپور کی انتظامیہ کی سربراہی میں سرگرم ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی سربراہی میں کالعدم سپاہ صحابہ نے خیرپور میں شیعہ دشمنی پر مبنی ایک جلسہ منعقد کیا جس میں کالعدم اہل سنت و الجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی نے بھی شرکت کی۔ ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، طالبان مخالف نظریات کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں اور طالبان کو للکارتے ہیں جبکہ دوسری جانب ان ہی کے جماعت کے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی کالی بھڑیں طالبان کی زیلی جماعتوں کو اپنا حلیف بناکر محب وطن شیعہ سنی علماء کی جانب سے منعقد کی جانے والی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو روکنے کے لیے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ساری صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کیا لائحہ عمل طے کرتی ہے، خیرپور کے مقامی حلقوں میں یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ ماضی میں بعض تنظیموں کے اعلان کردہ پروگرامات کی طرح کہیں اس بار بھی پروگرام کی نوعیت کو تبدیل تو نہیں کیا جائے گا۔
اس سوال کے جواب کیلئے ہمارے نمائندے نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس اپنے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ہی منعقد ہوگی، تکفیری طاقتیں اس کوشش میں مصروف ہیں کہ اس کانفرنس کو سبوتاژ کیا جاسکے لیکن ہمارے عزم جوان ہیں اور انشاء اللہ خیرپور کے مومنین کے تعاون سے عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے۔ علامہ مختار امامی کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم جماعت اور پیپلز پارٹی میں شامل بعض کالی بھیڑیں قائم علی شاہ کی سرپرستی میں یہ کوشش کررہی ہیں کہ عاشقان مصطفیٰ (ص) کو اس پروگرام کے انعقاد سے روکا جاسکے، انہیں خوف ہے کہ یارسول اللہ (ص) کا نعرہ لگانے والے اگر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو اس ملک میں انہیں سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، لیکن وہ یہ بات شاید نہیں جانتے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ و سنی لبیک یا رسول اللہ(ص) اور لبیک یا حسین (ع) کے شعار کی طاقت کے ذریعے تکفیری عزائم کو شکست دینے کیلئے میدان عمل میں متحد ہوکر وارد ہوچکے ہیں اور پاکستان بچانے کی لڑائی میں تکفیری قوتوں کو شکست دیں گے۔