سعودی عرب کے ایماء پر شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، داؤد آغا
شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ ایک گروہ شیعہ عوام کیخلاف مسلسل جلسے جلوس کر رہا ہے اور انتظامیہ اسکے خلاف کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہر میں اگر پھر کسی شیعہ عوام یا فرد کو نشانہ بنایا گیا، یا ہمارے عقائد کیخلاف شعلہ بیانی کے نتیجے میں کوئی بھی واقعہ ہوا تو حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمارے صبر کو آزمایا جا رہا ہے، حکومت شہریوں کو کوئی تحفظ نہیں دے رہی، عوام کو خود اپنی حفاظت پر اکسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایک مخصوص ملک (سعودی عرب) کے ایماء پر شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 11 دسمبر کو بےقصور عوام کو نشانہ بنانے اور چوکیدار محمد حسین کو شہید کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔