پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کی اہل تشیع کیخلاف غلیظ پروپیگنڈا مہم تیز، انتظامیہ خاموش

شیعہ نیوز (پشاور) کالعدم تکفیری گروہ سپاہ صحابہ نے پشاور میں اہل تشیع کیخلاف غلیظ لٹریچر کے ذریعے پروپگنڈا مہم تیز کردی ہے، تاہم شیعہ عمائدین کی جانب سے تحفظات کے باوجود انتظامیہ نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ پشاور کے ضلعی صدر مولوی اسماعیل درویش کے نام سے غلیظ تحریر پر مبنی پمفلٹ ہر نماز جمعہ کے بعد پشاور کی مختلف دیوبندی مساجد میں نمازیوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں، جس میں اہل تشیع کیخلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے۔ ان پمفلٹ کی تقسیم پر نہ تو اب تک کسی مسجد کے پیش امام نے نوٹس لیا اور نہ ہی انتظامیہ کے کان پر کوئی جوں رینگی ہے۔ اہل تشیع عمائدین نے اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا ہے تاہم تکفیری گروہ کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button