پاکستانی شیعہ خبریں
طالبان کو دفتر کی پیشکش، سینٹ میں تحریک التوا کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، شوکت یوسفزئی
شیعہ نیوز (پشاور) وزیر صحت خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش پر سینٹ میں تحریک التوا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات میں مرکزی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت جگہ دینے کو بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔