پاکستانی شیعہ خبریں

ٹانک، تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شوکت حسین کو شہید کردیا

شیعہ نیوز (ٹانک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک دفعہ پھر تکفیری دہشت گردوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئےاہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین کو اغواء کرنے کے بعد شہید کر دیا۔ شہید شوکت حسین ولد حسین بخش کو تکفیریوں نے اس وقت اغواء کیا جب وہ اپنے گاوں گرہ نورنگ میں زمینوں کو پانی لگانے گئے۔ ذرائع کے مطابق مغوی شوکت حسین کی نعش ملازی نامی قصبہ سے ملی، پولیس نے شہید شوکت حسین کی نعش کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک پہنچایا، جہاں سے بعد ازاں میت کو شہید شوکت حسین کے آبادئی گاوں گرہ نورنگ روانہ کر دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹانک کے سیکرٹری جنرل عبدالحسنین اور سیکرٹری اطلاعات گلفام عباس نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے  قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button