پاکستانی شیعہ خبریں

ملت جعفریہ کو دہشتگرد حملوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، علامہ زاہد جعفری

شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری نے ٹانک سے تعلق رکھنے والے ملت جعفریہ کے سپوت شوکت حسین کے اغواء کے بعد المناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو دہشت گرد حملوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جاری ہونیوالے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید شوکت حسین کا اغواء اور قتل کوئی پہلا سانحہ نہیں ہے۔ اس سے قبل ملت جعفریہ کے متعدد افراد کو اغواء کے بعد شہید کیا جا چکا ہے، مگر ان کے قاتلوں کی گرفتاری میں حکومتی ادارے مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button