پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، علامہ سبطین الحسینی کی ایرانی قونصلیٹ پشاور حملہ میں شہید ہونیوالے ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت

شیعہ نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے گذشتہ ماہ ایرانی قونصلیٹ پشاور پر خودکش حملہ کے باعث شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے خانوادوں سے کوہاٹ کے علاقہ مرئی میں علیحدہ علیحدہ تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں عوام، سرکاری تنصیبات اور غیر ملکی مہمانوں کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینے اور اس مقدس راستے میں شہادت کے درجے پر فائز ہونے والے درحقیقت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ علامہ سبطین الحسینی نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی جڑیں کھوکھلی اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاء کرنا چاہتے ہیں، تاہم قوم ان کو ان ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ علاوہ ازیں علامہ سبطین الحسینی نے کوہاٹ میں ہی شہید علی طوری کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button