نہج البلاغہ کی فروخت جرم بن گیا، مکتبہ الرضا کے سربراہ سید محمد رضا شاہ کو گرفتار کرلیا گیا
شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں فاتح خیبر، قاتل مرحب و عنتر، امام المتقین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے فرمودات پر مشتمل مقدس کتاب نہج البلاغہ کی فروخت جرم بن گیا ہے، مکتبہ الرضا کے سربراہ سید محمد رضا شاہ کو نہج البلاغہ رکھنے کے جرم میں پابند سلاسل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی سعودی نواز حکومت میں اسلام کے معمار اہل بیت اطہار (ع) اور اصحاب کرام (رض) کے افکار کی ترویج جرم بن گیا ہے اور نہج البلاغہ جیسی مقدس کتاب رکھنے کے جرم میں لاہور کے مکتبہ الرضا کے سربراہ سید محمد رضا شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اصحاب کرام (رض) کی حرمت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ نے اصحاب کی شان سمجھے جانے والے حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے فرمودات رکھنے کے خلاف سید رضا شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں بشمول مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر کی جانب سے پراسرار خاموشی سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی حکومت میں تکفیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ملت اسلامیہ کے شعائر کی مسلسل توہین کررہے ہیں۔