Uncategorized
پاکستان اور افواج پاکستان کسی قیمت پر شام کے معاملے میں فریق نہ بنیں، ڈاکٹر طاہر القادری
شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی خود مختاری کو ڈالروں کے عوض بیچنے سے باز رہے، ورنہ قوم کی طرف سے بہت سخت رد عمل آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کسی حکمران کو ذاتی احسانات کے بدلے کے طور پر ملک کی سالمیت بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ افواج پاکستان عالم اسلام کا فخر ہے، ان کا غیر جانبدارانہ کردار ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔ پیسے آتے جاتے رہتے ہیں، بعض ملکوں کی خواہشات کا پاکستان کو شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کی باتیں کرنا اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کی حکومتی منطق ناقابل فہم ہے۔