لاہور، علامہ مظہر علوی کی قیادت میں ایس یو سی وفد کی سی سی پی او لاہور سے خصوصی ملاقات
شیعہ نیوز (لاہور) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب، وفاق المدارس، جامعۃ المنتظر، ادارہ منہاج الحسین اور جعفریہ یوتھ کے 30 رکنی وفد نے صوبائی صدر ایس یو سی پنجاب علامہ مظہر عبّاس علوی کی سربراہی میں سی سی پی او لاہور سے خصوصی اور اہم ملاقات کی۔ ایس یو سی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات کے بعد مکتبہ الرضا کے مالک سید محمد رضا ضمانت پر رہا ہوئے، جبکہ سی سی پی او کی طرف سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وفد سے باضابطہ معذرت بھی کی گئی۔ مکتبہ الرضا کے مالک سید محمد رضا کے والد نے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کے مرکزی دفتر فون کرکے باضابطہ شکریہ بھی ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور علامہ مظہر عباس علوی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کی قیادت میں 30 رکنی وفد علامہ حافظ کاظم رضا نقوی سینئر نائب صدر پنجاب، مولانا حسن رضا قمی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور، توقیرحسن بابا، مولانا حسن رضا باقر اداراہ منہاج الحسین مولانا رائے ظفر علی پرنسپل جامع باقرالعلوم، مولانا امجد علی عابدی نمائندہ دفتر آیت الله العظمی حافظ بشیر حسین نجفی، قاسم علی قاسمی صوبائی مشیر، چوہدری صغیر عباس ورک ڈویژنل صدر جعفریہ یوتھ لاہور، علی حسین اکبر، سید اجمل نقوی، نصرت علی شهانی ترجمان جامعتہ المنتطر، آصف علی زیدی، علی عمران علوی میڈی، مولانا ضمیر الحسن نقوی، نے سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر سے آفس میں ملاقات کر کے گذشتہ دنوں مکتبہ الرضا سے نہج البلاغہ خرید کر دوکاندار سید محمد رضا شاہ کے خلاف تهانہ نیو انار کلی میں جو ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی کے متعلق اہل تشیع میں پائی جانے والی بےچینی اور اضطراب سے آگاه کیا۔
علامہ مظہر عباس علوی نے سی سی پی او کو بتایا کہ قرآن پاک کے بعد اہل تشیع کے ہاں نہج البلاغہ اور اہلسنت کے ہاں بخاری شریف معتبر اور مستند کتابیں ہیں جن کے بارے میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے فیصلہ دیا ہوا ہے کہ ان کتابوں کے 1979ء سے پہلے چهاپی گئی کتب کو زیر بحث نہیں لایا جائے گا لیکن تکفیری گروہ نے ملک کے امن و امان کو خراب کرنے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے چند شرپسند اکٹهے کر کے پولیس پر دباو ڈال کے متحدہ علماء بورڈ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہج البلاغہ کو بنیاد بنا کر بےگناه دوکاندار سید محمد رضا شاه کے خلاف جهوٹی اور غلط ایف آئی آر درج کروائی۔ ایسے لوگوں کو اپنی مضموم کاروائی سے نہ روکا گیا تو ملک میں فرقہ واریت کی آگ سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جس پر سی سی پی او نے کہا کہ واقعی غلط ایف آئی ار درج کی گئی ہے اور میں اس کا نوٹس لیتا ہوں اور آئندہ متحدہ علماء بورڈ کے فیصلوں کے خلاف ایسی ایف آئی آر درج نہیں کی جائیں گی۔