Uncategorized

نواز حکومت کی تکفیریوں پر ایک اور مہربانی، ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق ضمانت پر رہا

شیعہ نیوز (لاہور)  سعودی حمایت یافتہ نواز حکومت کی جانب سے تکفیری دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگو ی پر ایک اور مہربانی کر دی گئی جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث اور سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے خطر ناک ناصبی تکفیری دہشت گرد ملک اسحاق کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ شیعہ نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خطر ناک دہشت گرد ملک اسحاق کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔  واضح رہے کہ ملک اسحاق پر ایک سو سے زائد افراد جس میں بڑی اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے کے قتل کا مقدمہ قائم ہے جبکہ ملک اسحاق پر لاہور میں سر لنکن ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کا مقدمہ بھی قائم کیا گیا تھا تاہم ایسے حالات میں ملک اسحاق جیسے خطر ناک ناصبی تکفیری دہشت گرد کو ضمانت پر رہا کیا جانا در اصل پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی گہری سازش ہے۔  یاد رہے کہ ملک اسحاق کچھ ماہ قبل سعودی عرب گئے تھے جہاں سے واپسی پرناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کوگرفتار کر لیا گیا تھا تاہم گذشتہ دنوں سعودی بادشاہ کی پاکستان آمد کے بعد اب بحرینی شاہ کی پاکستان آمد اور خفیہ معاہدوں کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ سعودی حکومت کی ایماء پر ملک اسحاق کو ایک مرتبہ پھر ضمانت پ رہا کر دیا گیا ہے تا کہ ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحانہ کاروائیوں میں اضافہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button