طالبان سے خوفزدہ ہونے کیوجہ سے عمران خان دفتر کی پیشکش کر رہے ہیں، میاں افتخار حسین
شیعہ نیوز (پشاور) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان سے خوفزدہ ہیں، اس لیے وہ طالبان کیلئے دفتر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ طالبان کے 35 سے زیادہ گروپ ہیں، اْن کے لیے الگ سیکرٹریٹ بنانا پڑے گا۔ باچا خان مرکز سے جاری بیان میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دْعا گو ہیں اور اس ضمن میں ہر تعاون کیلئے بھی تیار ہیں لیکن ان میں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں طالبان کا کوئی نمائندہ شامل نہیں۔ میاں افتخار حسین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل مسئلہ طالبان سے خوف ہونا ہے، اس لیے ان کیلئے دفتر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ طالبان کے 35 سے زیادہ گروپ ہیں اور ایسے حالات میں عمران خان کو اْن کے لیے پورا الگ سیکرٹریٹ بنانا پڑے گا۔ میاں افتخار نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔