پاکستانی شیعہ خبریں
طالبان دہشتگرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بنا سکتے ہیں، رحمان ملک
شیعہ نیوز (کراچی) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان دہشتگرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بنا سکتے ہیں، طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے، ہمیں کراچی اور پاکستان کی فکر ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے، ملک میں اتحاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد تنظیم ہے، اسے سیاسی جماعت کیسے بناسکتے ہیں، طالبان نے پہلے بھی معاہدے توڑے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ طالبان کے پاس بھاری ہتھیار کہاں سے آئے، ڈرون حملے غیر اخلاقی ہیں تو طالبان کے حملے کون سے اخلاقی ہیں، ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہیے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو، امید ہے حکومت عوام کے اندیشے دور کرے گی۔