پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن نوروز پرامن طور پر اختتام پذیر

شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن نوروز کے موقع پر جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر سے ڈسٹرکٹ شیعہ ینگ مین کے زیر اہتمام چار قصیدہ خواں ٹولیاں برآمد ہوئیں۔ ہر ٹولی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ انتظامیہ سے کئے گئے معاہدے کے مطابق وقت مقررہ پر چاروں ٹولیاں اپنے اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہو گئیں۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ دوسری جانب اسی جامع مسجد میں جشن نوروز کا سہہ روزہ جلسہ بھی منعقد ہوا۔ اس سلسلے میں پہلے روز جلسہ کی صدارت شیعہ ینگ مین کے سابق صدر و بزرگ شیعہ رہنما سید تبرک حسین شاہ نے کی جبکہ آج کے جلسہ کی صدارت سید شمشاد حسین شاہ نے کی، اور اس کے مہمان خصوصی تھلہ نمبر چودہ کے متولی سید علی رضا شاہ تھے۔ جبکہ آخری دن جلسے کی نشست سے مولانا ابرار باری خطاب کرینگے۔ جشن نوروز کے سہ روزہ جلسے کے سٹیج سیکرٹری سید فیاض حسین شاہ بخاری ہیں۔

 

جشن نوروزکے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ شہر کو سیل کیا گیا۔ جشن نوروز پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اور حالات پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پولیس لائن ڈیرہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ جس کی نگرانی ڈی ایس پی لیگل جاوید چغتائی نے کی۔ ٹانک اڈہ پر مدنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے سلسلے میں چند نوجوانوں کو گرفتار کرنے پر بعض مشتعل افراد نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ اس دوران ذرائع کے مطابق فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران مشتعل افراد وہاں سے فرار ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button