Uncategorized

پاکستانی ریٹائرڈ فوجیوں کو بحرینی عوام سے مقابلے کیلئے بھیجنا اسلامی اخوت کی خلاف ورزی ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر مولانا سید نیاز حسین نقوی نے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبہ جمعہ کے پہلے حصہ میں ’’حجاب‘‘ کے بارے گذشتہ جمعہ کی گفتگو کے تسلسل میں عورت کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے اس کے حقوق بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ پردہ پابندی نہیں بلکہ ایک قسم کی حفاظت اور حصار ہے، عورت کو چاہیے کہ لوگوں کی نظروں سے خود کو بچانے کیلئے پردہ کی پابندی کرے۔ مولانا نیاز نقوی نے گذشتہ دو دنوں میں مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بحرینی بادشاہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر مختلف قیاس آرائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اور فوج کو عسکری نوعیت کے معاہدوں میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام شاہی آمریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں، جنہیں کچلنے کے لیے پہلے ہی سعودی فوج وہاں موجود ہے جبکہ بحرین چند لاکھ کی آبادی کا چھوٹا سا ملک ہے۔ مولانا نیاز نقوی کا کہنا تھا یہاں سے ریٹائرڈ فوجیوں اور دیگر افراد کو ملازمت کے بہانے بحرینی عوام سے مقابلے کے لیے بھیجنا اسلامی اخوت کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس سے وہاں کے عوام میں ہمارے لیے نفرت پیدا ہوگی، ہماری حکومت اور فوج کو اپنے ملک میں امن وامان کی بحالی پر توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی مدد کے بارے ملک و ملت کے ذمہ دار حلقوں کی تشویش کو بجا قرار دیتے ہوئے اس کی نتائج و عواقب پر متوجہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button