پاکستانی شیعہ خبریں

ایک انتہا پسند ٹولے نے خیرپور کے پرامن شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، علامہ باقر نجفی

شیعہ نیوز (خیرپور) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر نجفی نے خیرپور میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنے حلقہ انتخاب میں دہشت گردوں کی سرکوبی کریں کیونکہ ایک انتہا پسند ٹولے نے خیرپور کے پرامن شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اور یہ گروہ شہر کو خانہ جنگی کی جانب سے دھکیل رہا ہے۔ حکومت سندھ نے شر پسندی کا نوٹس نہیں لیا توحالات مزید خراب ہونگے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ پرامن رہیں اور اپنے اتحاد لاقانونیت اور دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ شر پسند یہاں مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کو باہم دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں لیکن الحمدللہ سندھ کے عوام باشعور اور بیدار ہیں اور اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button