Uncategorized

ملتان،ایم ڈبلیو ایم کے طالبان مخالف جماعتوں سے رابطے تیز، مشترکہ پروگرام کی تیاریاں

شیعہ نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ روز پاکستان کی دیوبندی مکتب فکر کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس کے بعد ہم خیال طالبان مخالف جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں اور روابط جاری ہیں، بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ سنی اتحادکونسل کے رہنماء صاحبزادہ حامد رضا، وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضاعابدی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button