Uncategorized

شام میں دنیا بھر کے دہشتگرد گروہوں کو منتقل کیا گیا ہے، پاکستان عوامی تحریک

شیعہ نیوز (راولپنڈی) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل نے کہا ہے کہ شام میں دنیا بھر کے دہشتگرد گروہوں کو منتقل کیا گیا ہے اور عالم اسلام کے ممالک اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی رائے اس حوالے سے مختلف ہے، اس صورتحال میں پاکستان مصالحانہ اور امن کی بحالی کیلئے کردار ادا نہیں کر سکتا تو کم از کم اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کو تو بحال رکھے، اپنے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کی باتیں کرنا اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کی حکومتی منطق ناقابل فہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ ’’پاکستان بچاؤ ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی چاندنی چوک سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور عوامی تحریک کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ یوتھ ونگ کے نوجوان جیوے جیوے پاکستان، جرات و بہادری طاہرالقادری کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک افضل، ضلعی امیر تحریک انار خان گوندل، سیکرٹری اطلاعات علامہ حیدر علوی، سعید راجہ، چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، عوامی تحریک اسلام آباد کے ابرار رضا ایڈووکیٹ، فاروق بٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، جاوید اصغر ججہ، سہیل عباسی، منصور قاسم، منصور نیازی، مقصود عباسی، امجد عباسی اور دیگر کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ملک افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کی کوئی مستقل خارجہ پالیسی نہیں ہے، اسے ہمیشہ دوسرے ملکوں کی ڈکٹیشن پر چلایا جاتا رہا ہے، المیہ ہے کہ پاکستانی حکومتیں آج تک خارجہ پالیسی کی سمت بھی متعین نہیں کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنے والی حکومت اقتدار میں آنے اور رہنے کے لئے ذاتی تعلقات اور امداد کی بنیاد پر عارضی خارجہ پالیسی کے خدوخال متعین کرتی رہی ہے اور یہ المیہ 66 سال سے جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button