پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان بھر میں یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، سخت سیکورٹی کے انتظامات

شیعہ نیوز (کوئٹہ) یوم پاکستان کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی تاہم اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا تاہم بارش کے باعث اکثر مقامات پر یوم پاکستان کی تقریبات منعقد نہ ہوسکیں، کوئٹہ کے علاوہ نصیرآباد، جعفرآباد، سبی، چاغی، نوشکی، قلعہ عبداللہ، ژوب اور دیگر اضلاع میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ کوئٹہ میں عسکری پارک کینٹ اور دیگر علاقوں میں بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریبات میں حصہ لیا، عسکری پارک اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی آنے جانے والے کی جامعہ تلاشی کا سلسلہ جاری رکھی ہو ئی تھی جبکہ قریبی سڑکوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا تھا جس کے باعث لوگ اور لوکل بسز کے روٹز عارضی طور پر تبدیل کئے گئے اس موقع پر مقررین نے تقریبا ت سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اوراپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button