پاکستانی شیعہ خبریں

یوم پاکستان پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

شیعہ نیوز (کراچی) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یوم پاکستان پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیاسی و سماجی رہنماوٴں، مسلح افواج کے نمائندوں اور عام شہریوں کی مزار قائد پر آمد جاری ہے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری۔ دونوں رہنماوٴں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گورنر اور وزیر اعلی کے ہمراہ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر اور شرمیلا فاروقی ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد اور روٴف صدیقی بھی موجود تھے۔ گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ دونوں رہنماوٴں نے مزار قائد کے احاطے میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اور میڈیا سے بات چیت کئے بغیر چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button