پاکستانی شیعہ خبریں

محب وطن قوتیں ملک کو پرائی جنگ سے بچانے کی کوشش کریں، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ ملک کی دیگر محب وطن روشن فکر اور وسیع النظر سیاستدان جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ان کی آواز میں آواز ملائیں گے اور حق کے پرچم تلے جمع ہوکر پاکستان کو پرائی جنگ سے بچانے کی کوشش کریں گے اور حق پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف اس یہود و ہنود کے خفیہ گٹھ جوڑ کی گہری سازش کا شکار ہونے سے انکار کردیں گے جو کہ شروع کردی گئی ہے، جس کا مقصد عرب بہار اور مسلم بیداری کے نتیجے میں شہنشائیوں کو جابرانہ آمریتوں کو جو خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور ان کے ایوانوں کے دروبام لرز رہے ہیں اور انقلاب کی زد میں ہیں،کو بچانا ہے،امت مسلمہ کے موجودہ افتراق اور انتشار کا سبب یہی گٹھ جوڑ ہے،اس کا فائدہ اسرائیل کو ہی پہنچ رہا ہے،وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button