Uncategorized

پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت 23 مارچ کو ’’یومِ استحکام پاکستان‘‘ کے طور پر منایا گیا، اس مناسبت سے ملک بھر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ تمام شہروں میں ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، بحرینی حکام کا حالیہ دورہ پاکستان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی فوج کو بحرین کی عوام کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہی کیوں دہشت گردوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے، حکومت کو اب بیان بازی کے بجائے ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
 
ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر تجدیدِ عہد کیا ہے کہ وطنِ عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت آمادہ و تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف استعماری سازشیں جاری ہیں، جن کیلئے اسے پاکستان کے اندر سے ہی ایجنٹ ملے ہوئے ہیں جن کے ذریعے وہ امن و امان خراب کرنے میں مصروف ہے۔ آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button