پاکستانی شیعہ خبریں

منور حسن بتائیں اگر طالبان ہمارے بھائی ہیں تو پھر ہمیں قتل کرنے والا کون ہے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) شیعہ علماء کونسل  پاکستان کے مرکزی رہنما  حجتہ السلام و المسلمین  علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کی جانب سے طالبان کو اپنا بھائی قرار دینے پر دل خون کے آنسو روتا ہے،طالبان کو بھائی کہنے والے بتائیں کہ اگر طالبان ہمارے بھائی ہیں تو پھر ہمیں قتل کرنے والا کون ہے۔ ان خیالات کا اظہار   انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان عامر لیاقت حسین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ ہم جب ان شہداء کے گھروں میں جاتے ہیں ، ہم جب ان بیواؤں کو دیکھتے ہیں تو ہمارا دل روتا ہے ، ایسی صورت میں ایک شخص آکر کبھی کربلا کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیتا ہے تو کبھی  طالبان کو اپنا بھائی،  اگر طالبان ہمارے بھائی ہیں تو پھر ہمیں قتل کرنے والا کون ہے، پاکستان کو آج مصیبت میں ڈالنے والا کون ہے، جماعت اسلامی جیسی آئیڈیولوجیکل جماعت کا سربراہ اگر اس طرح کے جملے ادا کرے تو پھر ہمیں اپنے پر شک ہونے لگتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے نشتر پارک میں ایک جلسے کے دوران طالبان کو اپنا بھائی قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button