نواز شریف ملک کو نئے فتنے میں ڈالنے کی کوششوں میں مگن نظر آتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آلسعود کی جانب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب کی رقم کے بدلے نواز شریف نے پاکستان کی خودمختاری سا لمیت گروی رکھ دی ہے افغان جنگ اور جہاد کی مصبیتں کیا کم تھیں جو اب عرب شہزادوں کو خوش کرنے کیلئے شام اور بحرین میں ہمیں کرائے کے قاتل بنایا جارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نواز شریف ملک کو ایک نئی آزمائش اور فتنے میں ڈالنے کی کوششوں میں مگن نظر آتے ہیں بحرین کی عوام نے ڈکٹیٹرجسکے خلاف گزشتہ تین سالوں سے سراپا احتجاج ہیں ایسے ڈکٹیٹرکا شاندار استقبال افسوس ناک عمل ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود احسانات کے بدلے نوازشریف ملکی وقار خودمختاری اور سا لمیت کا سودا نہ کریں ورنہ آنے والی نسل نواز شریف کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں امن محبت بھائی چارے کے فروغ کیلئے روز اول سے جدوجہد کررہی ہے ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ملک میں تما م فرقوں کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں اور ملکی سا لمیت کے خلاف ہونے والے اقدامات پر آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر نوازشریف نے ہوش کے ناخون نہیں لئے تو ہم سخت ترین احتجاج کرینگے جس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی