Uncategorized

بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہونگے، صاحبزادہ زبیر

شیعہ نیوز (راولپنڈی) جمعیت علماء پاکستان کے صدر و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کو لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایسی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 15 اپریل کو اسلام آباد میں عالمی اتحاد امت کانفرنس منعقد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سٹلائیٹ ٹاؤں راولپنڈی میں جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے مہتمم اور تنظیم المدارس کے سرپرست اعلیٰ پیر سید حسین الدین شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملاً اقدامات کرنا ہوں گے۔ دونوں راہنماؤں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جہالت سے نجات حاصل کرنا ہوگی، عوام کا احساس محرومی ختم کرنا ہوگا، نوجوانوں کو روزگار دینا ہو گا اور ملک کی معیشت بہتر بنانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے قومی قیادت سے مشاورت کرکے مسائل سے نجات کے لئے ٹھوس لائحہ عمل طے کرئے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ ملک میں نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے علماء مشائخ اور عوام کو بھر پور حصہ لینا چاہیے کیونکہ نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کے بغیر مسائل سے نجات ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button