پاکستانی شیعہ خبریں
امید ہے فوج اور طالبان میں کچھ عرصے میں اعتماد پیدا ہوجائے گا، پروفیسر ابراہیم
شیعہ نیوز (پشاور) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ بہت جلد دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی شروع ہونے والی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ فوج اور طالبان میں کچھ عرصے میں اعتماد پیدا ہوجائے گا۔ طالبان امن کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، اعتماد سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ امن قائم کرنے کیلئے وزیر اعظم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پروفیسر ابراہیم نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں، فوری نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔ نواز شریف کے اقدامات بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فوج اور طالبان مین کچھ عرصے بعد اعتماد پیدا ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹیوں کے اختیارات کا سوال اہم نہیں، بہت جلد سیز فائر میں توسیع کی توقع ہے۔