پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیر اہتمام شعبہ جاتی ورکشاپ کا انعقاد

شیعہ نیوز (کوہاٹ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام بمقام استر زئی پایان ضلع کوہاٹ میں بعنوان ’’بہارِ علم و معرفت‘‘ شعبہ جاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں ڈویژنل و یونٹ موسلین، مرکزی نمائندوں اور سینئرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے علامہ ثاقب شیرازی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہمیں ایسی ورکشاپس کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوانوں کیلئے آئندہ بھی ایسی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔ جبکہ مرکزی مسولین اور سابقین آئی ایس او کو مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور حالات حاضرہ اور ملک کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سینئرز نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ تنظیم کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ آگے جاکر ملک کی اچھی طرح خدمت کرسکیں۔ اور ملک کو درپیش مسائل حل کریں۔ ورکشاپ کے آخری مرحلے میں تنظیمی مسولین سے معارفِ اسلامی ٹیسٹ لیا گیا۔ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button