پاکستانی شیعہ خبریں

دیوبند مدارس امن کا گہوارہ ہیں، مولانا سمیع الحق کا دہشت گردی کی ستائی قوم سے مذاق

شیعہ نیوز (نوشہرہ) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امن کی بات کرنے والوں کو دبایا جارہا ہے، یہود و نصاری مدرسوں کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ یورپ کے متحد ہونے کے بعد ان کا نشانہ مدارس ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ سامراج قوتوں کے قبضے میں ہے۔ نوشہرہ میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا اور تھینک ٹینک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ دہشت گردی مدارس پھیلا رہے ہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں، مدارس امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج امن کی بات کرنے والوں کو دبایا جارہا ہے، ان حالات میں بھی ہم کہاں کہاں جا کر یہ کوشش نہیں کر رہے ہیں کہ ملک میں قیام امن ہو۔ ہمارے مدارس امن کا گہوارہ ہیں۔ ہمارا دین سلامتی اور امن کا دین ہے۔ ہمارا اسلامی تشخص مدارس کی وجہ سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا یورپ ایک ہو چکا ہے، ان کا ٹارگٹ سیاست دان ہیں نہ ہی فوج بلکہ ان کا ٹارگٹ مدارس اور مدارس کے طالب علم ہیں، یہودی اور نصاری اسلام کو بدنام کرنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں۔ ہماری پارلیمنٹ سامراج قوتوں کے قبضے میں ہے۔

واضح رہے کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان مدارس ک پاکستان میں کیا کردار ہے، یہ مدارس پاکستان میں دہشت گردوں کی نرسری شمار کئے جاتے ہیں، ان ہی مدارس سے کالعدم تکفیری جماعتوں کو افرادی قوے فراہم کی جاتی ے، طالبان ، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت بیشتر کالعدم تنظیموں کے رہنما ان ہی مدارس سے فارغ التحصیل ہیں، وطن عزیز پاکستان میں کفر کے فتوے بھی ان ہی مدارس سے صادر کئے جاتے ہیں، ان ہی مدارس کے لوگ اسلام آباد کی لال مسجد میں جمع ہوکر ریاست سے بغاوت کرتے ہیں، لیکن پھر بھی مولانا سمیع الحق کہتے ہیں کہ مدارس امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مذاق نہیں تو اور کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button