حیدرآباد، اصحاب رسول (ص) کے مزار کی اہانت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (حیدرآباد) ایک بار پھر شام میں دہشتگردوں نے رسول خدا (ص)کے پیارے صحابیوں حضرت اویس قرنی اور حضرت عمار یاسر کی قبروں کی بے حرمتی کی ہے، آخر کب تک یہ دہشتگرد اسلام کے مقدسات کی بے حرمتی کرتے رہیں گے، اس دنیا میں آخر اتنے مسلمان ہیں کیوں نہیں متحد ہوکر ان دہشتگردوں تکفیریوں کے خلاف آواز اٹھاتے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی اور علامہ گل حسن مرتضوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر قدم گاہ مولاعلی(ع) کے باہر بعد نماز جمعہ یوم عظمت ناموس صحابہ (رض) کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اٹھو مسلمانوں اتنی بے حرمتی ہورہی ہے رسول خدا(ص) کے صحابیوں کے مزاروں کی کیوں نہیں اٹھتے کیوں نہیں متحد ہوتے ایسا نہ ہوکہ دہشتگرد دوسرے مقامات کی بے حرمتی کریں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا ان تکفیریوں کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ یہ دہشتگرد ہمارے مقدسات کو اسی طرح بے حرمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کبھی بھی حکمرانوں نے یہ نہیں سوچا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تو پھر یہ مذاکرات آخر کیوں ؟ کیا مذاکرات کا ڈرامہ عوام کو دکھا کر شام میں تکفیریوں کی مدد کیلئے دہشتگردوں کو شام بھیجا جارہا ہے اور عوام کو پتہ نہیں حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں یہ مذاکرات صرف اور صرف ڈرامہ ہے اس ڈرامہ کا آخری ڈراپ سین حکمرانوں کیلئے بہت ہی بھیانک ہوگا ۔